اللہ تعالی نے قرآن مجید میں کم و بیش سات سو بار ۷۰۰ نماز کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ احادیث مبارکہ میں بھی نماز پڑھنے کی فضلیت کو بیان کیا گیا ہے ۔ آج چودہ سو سال گزرنے کے بعد جدید سائنس نے نماز کے بے شمار فائدے بیان کئے ہیں جو کہ قرآن و حدیث کی کی سچائی کا واضح ثبوت ہےجس میں ہمیں چودہ سو سال پہلے ہی نماز کا حکم دے کر ہمیں روخانی اور جسمانی فوائد حاصل کرنے کا بہترین کلیہ بتا دیا مگر افسوس کہ آج ہم مسلمانوں کی اکثریت بے نمازی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بے شمار روحانی اور جسمانی فوائد سے بھی محروم ہے میری نظر میں بے نمازی ہونے کے جہاں روحانی بیماریوں کا شکار ہوتے جا رہے ہیں وہیں ہم میں نہ جانے کون کون سےجسمانی بیماریاں بھی سرائت کرتی جا رہی ہیں ۔
اگر آپ بے نمازی ہیں تو اوپر دی گئی تصویر میں ذرا غور کریں اور سوچیں کہ اگر اس کمسن عمر میں یہ معزور بچہ اپنے پروردگار سے ڈرتا ہے اور اس کے حکم کی تابعداری اس لئے کر رہا ہے کہ اس کے رب نے اسے نما ز کا حکم دیا ہے اس نماز کا حکم جس کی معافی کسی بھی حالت میں نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی تو ہم عقل و شعور رکھتے ہوئے بھی اپنی روزانہ پانچ وقت کی نماز سے غافل ہیں تو روز قیامت اس بچہ کے مقابلے آپ کے حساب کا درجہ کیا ہو گا جب یہ بچہ معذور ہوتے ہوئے بھی اپنے نامہ اعمال میں نماز لے کر آئے گا اور ہم صحت و تندرستی والے ہوتے ہوئے بھی بے نمازی جائیں گے تو تب اللہ کو ہم کیا کہیں گے کیا جواب دیں گےکہ ہم نے نماز کیوں نہیں پڑھی؟
"اللہ کے لئے نماز پڑھیں اس میں آپ کی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے"
"اللہ کے لئے نماز پڑھیں اس میں آپ کی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے"