Monday, August 16, 2010

FATWA ON MOBILE RINGTONES (URDU)

موبائل فونز میں قرآنی آیات کا بطور رنگ ٹونز استعمال غیر اسلامی حرکت ہے۔ یہ فتوی بھارت کے جنوبی شہر کانپور میں جامعہ اشرف المدارس نے علماء صادر کیا ہے۔

جامعہ میں علماء کے ایک پینل نے قرآنی آیات کو بطور رنگ ٹون استعمال کرنے کی ممانعت کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لوگ آیت مکمل ہونے سے پہلے سے کال کا جواب دیتے ہیں، جس سے آیت کی توہین کا پہلو نکلتا ہے۔

علماء ہند نے دوران نماز موبائل فون کو ارتعاش کے آپشن پر رکھنے کو بھی خلاف شریعت قرار دیا ہے۔ مذہبی اسکالرز کی رائے میں بیت الخلاء میں فون کا استعمال بھی مناسب نہیں ہے۔

فتوی دینے والے پینل میں شامل ایک سینئر عالم دین غیاث الدین کا کہنا ہے کہ بیت الخلاء میں آیت والی رنگ ٹون کا سننا "گناہ" ہے

یہ پہلا موقع نہیں کہ علمائے کرام قرآنی رنگ ٹونز کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔ سنہ 2007 میں بھی سعودی عرب کی اسلامی فقہ کونسل نے ایسی رنگ ٹونز کے استعمال کی ممانعت کی تھی کیونکہ کونسل کی رائے میں ایسا فعل قرآن مجید کی توہین کے زمرے میں آتا ہے۔

قرآنی آیت کی تلاوت کو اچانک بند کرنا اللہ کے کلام کی توہین ہے۔ تاہم مکہ میں ہونے والے اجلاس میں علماء کا کہنا تھا کہ قرآن کی تلاوت کو فون میں ریکارڈ کر کے سننا ایک نیکی کا کام ہے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم عبد العزیز الشیخ کی زیر صدارت منعقد ہونے والی چھے روزہ میٹنگ میں ستر سے زائد علماء نے امت مسلمہ کو درپیش متعدد معاملات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

حوالہ: ۔
http://www.alarabiya.net/articles/2009/04/16/70756.html

No comments:

Post a Comment